Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلانے پر ماریہ بی پاکستانی ڈرامے پر برس پڑیں

معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلانے پر پاکستانی ڈرامے پر برس پڑیں۔

حال ہی میں ماریہ بی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ٹی وی ڈرامے ’سر راہ‘ کا ایک ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ (ٹرانسجینڈر ایجنڈے کے حمایتی) اِس طرح آپ کی روح کو فروخت کرتے ہیں۔

asdg

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں ایک باپ نبیل ظفر اور اس کے انٹرسیکس بچے کے درمیان گفتگو دکھائی گئی ہے جس میں وہ بچے کو ٹرانسجینڈر بننے کی تلقین کرتے ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام

ماریہ بھی نے لکھا کہ بچے کو شریعت کے مطابق لڑکا یا لڑکی بننے کی رہنمائی کرنے کے بجائے یہاں بچے کو ٹرانسجینڈر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

aswed

انہوں نے مزید لکھا کہ اب پاکستانیوں کے جاگنے کا وقت آگیا ہے، کیا اس گفتگو سے واضح نہیں ہوتا کہ ٹرانسجینڈر ایجنڈے کو مغرب کی طرف سے پاکستان پر تھوپا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: “ٹرانس جینڈر” خواجہ سرا نہیں ہوتے، ماریہ بی

ایک دوسری پوسٹ میں ماریہ بی نے لکھا کہ یہ ڈراما یو ایس ایڈ کی طرف سے اسپانسر کیا گیا ہے اور اس سے ہمارے معاشرے میں مغربی تہذیب کو رائج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں