وفاقی وزیر شازیہ مری کا عمران خان کی عدالت میں پیشی پر رد عمل سامنے آگیا۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان خود ہجوم اکٹھا کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ عجیب لاڈلا ہے جو جج صاحبان کو انتظار کراتا ہے،عمران خان عدالت پر دباؤ ڈال کر انصاف سے فرار ہونا چاہتا ہے، لشکر لیکر عدالت پر دھوا بول کر ریلیف لینے کے معاشرے پر مضر اثرات ہوں گے۔
وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے مزید کہا کہ قوم کو باور کرایا جا رہا تھا کہ اس ملک میں قانون اور انصاف کے دو معیار ہیں، سپریم کورٹ کے دو جج صاحبان کا اختلافی نوٹ توجہ طلب ہے۔



















