Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

منی بجٹ کے باوجود ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہے۔

تفصیلات کے مطابق فروری کے دوران ٹیکس وصولیاں 438 ارب روپے کے ہدف کے برعکس 430 ارب روپے رہیں جبکہ فروری کے دوران ایف بی آر کو ہدف سے آ8  ارب روپے کم ٹیکس وصولیاں جمع ہوئیں۔

رواں مالی سال کے 8 ماہ 4395 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوسکیں۔

ذرائع کے مطابق ہدف کے حصول کیلئے آئندہ 4 ماہ میں 3000 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں حکومت نے 170 ارب روپے کے اضافی ٹٰیکس عائد کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایف بی آر کی غیر ملکی اثاثوں کے حامل پاکستانیوں سے کیپیٹل ویلیو ٹیکس وصولی کیلئے مہم شروع

متعلقہ خبریں