پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان نے بیٹی کی پیدائش کے بعد بڑھنے والے وزن کو کم کرنے کا طریقہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ایمن خان کن تین چیزوں کے بغیر نہیں رہ سکتیں؟
View this post on Instagram
تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ ایمن خان نے لکھا ہے کہ ’ ماہر غذائیات رمشا عامر کی مشکور ہوں جن کے ڈائٹ پلان سے میں نے اپنا وزن 4 کلوگرام کم کیا ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایمن خان کی فیملی کے ہمراہ نئی ویڈیو وائرل
انہوں نے لکھا کہ ’ رمشا عامر کا ڈائٹ پلان بہت آسان ہے، آپ باآسانی بچوں کی دیکھ بھال کے ساتھ بھی بخوبی عمل کر سکتے ہیں ‘۔
اداکارہ ایمن خان نے رمشا عامر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ شکریہ رمشا آپ کے تعاون کی بدولت میرا وزن کم کرنے کا سفر کامیاب رہا ‘۔















