Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یہ چور اور ڈاکو اب سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف اعلان جنگ کرنے کے موڈ میں ہیں، عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ یہ چور اور ڈاکو اب سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف اعلان جنگ کرنے کے موڈ میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  زمان پارک کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر یہ لوگ بےشرمی کے ساتھ وضاحتیں پیش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا اصل مدعا یہ ہے کہ 90 روز میں الیکشن ہونے ہیں اور اس حوالے سے باقی ججوں نے بھی لکھا ہے کہ 90 روز میں الیکشن ہونے چاہیئے وہ الگ بات ہے کہ  انہوں نے سوموٹو نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سارے جج ہی اس بات پر متفق ہیں کہ انتخابات 90 روز میں ہونے چاہیئے تو نشاء اللہ آج اس حوالے سے اہم مشاورت بھی کی جائیگی۔

عثمان ڈار نے بتایا کہ  جیل بھرو تحریک معطل کرنے کی وجہ گرفتار رہنماؤں کو الیکشن لڑنا ہے جبکہ وہ تو جیل میں رہ کر بھی الیکشن جیت جائیں گے لیکن اس حوالے سے پارٹی کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھ پر کرپشن ثابت ہوجائے تو مجھے اقبال چوک پر پھانسی دی جائے، عثمان ڈار

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور اتحادی حکومت کے ساتھ اب بیٹھنے والے حالات نہیں رہے ہیں، اب صرف الیکشن کا اعلان کرنا ہے، حکومت اب الیکشن کی تیاری کرے۔

اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو  مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب الیکشن میں آپ کے ساتھ دو دو ہاتھ ہوں گے کہ و اینٹی کرپشن کے پیچھے چھپ کر جعلی کیسز بنا رہے ہیں جاوید علی کو ننگا کررہے ہیں اغوا کررہے ہیں انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے اور میرے خاندان کے خلاف جعلی مقدمات کرکے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے وہ کام نہیں آنے ہیں اور خواجہ آصف صاحب اس مرتبہ فونو فرینڈ کام نہیں آنی اب تو باجوہ صاحب بھی نہیں رہے ان کا الیکشن میں بہت برا حال ہوگا۔

متعلقہ خبریں