Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایسی منفرد فلم جسے دیکھنے کیلئے ایک ماہ کا عرصہ لگ جائے

آج ہم آپ کو دنیا کی طویل ترین فلم کے بارے میں بتائیں گے جسے دیکھنے کیلئے ایک مہینے سے زیادہ وقت لگتا ہے۔

سال 2012 میں ریلیز کی گئی اس  فلم ’لاجسٹکس‘ کا مجموعی دورانیہ 857 گھنٹے یا 51 ہزار 420 منٹ ہے اور اسے مسلسل دیکھنا لگ بھگ ناممکن ہے۔

اس فلم کی کہانی بھی بے ترتیب ہے اور اس کا آغاز ایک سوال سے ہوتا ہے کہ تمام ڈیوائسز کہاں سے آتی ہیں۔

سوئیڈن میں بننے والی اس فلم کو مکمل دیکھنے کے لیے 35 دن 17 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: انسانی تاریخ کا سب سے طویل ترین سال کونسا تھا؟

یہ کوئی روایتی فلم نہیں بلکہ ایک تجرباتی فلم ہے جسے Erika Magnusson اور Daniel Andersson نے ڈائریکٹ کیا۔

اس فلم کی کہانی بھی بے ترتیب ہے اور اس کا آغاز ایک سوال سے ہوتا ہے کہ تمام ڈیوائسز کہاں سے آتی ہیں۔

ڈائریکٹرز نے اسی سوال کا جواب پانے کی کوشش کی تھی۔

فلم کا اسٹاک ہوم کی ایک دکان سے ہوتا ہے جہاں ڈیوائسز فروخت ہو رہی ہوتی ہیں جس کے بعد فلم کی کہانی پیچھے کے جانب جاتی ہے۔

یہ فلم ناظرین کو ایک ٹرک، مال گاڑی، کنٹینر بحری جہاز اور آخر میں اس فیکٹری تک لے جاتی ہے جہاں وہ ڈیوائسز تیار ہوئیں۔

متعلقہ خبریں