وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کے فیصلے پر بھی مشاورت ہوگی اور وزیر اعظم اتحادی جماعتوں کے وزراء سے خصوصی مشاورت بھی کریں گے۔
اس موقع پر وفاقی کابینہ 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
اجلاس میں حالیہ بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر پاور ڈویژن کی رپورٹ پیش کی جائے گی، ملک میں بجلی کی چوری اور لائن لاسز پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی، توانائی بچت پلان پر عملدرآمد پر کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا، دفتری اوقات کے بعد کمرشل ایریاز میں بجلی کے نرخ دگنا کرنے کی تجویز پر غور ہوگا، وزارت موسمیاتی تبدیلی نیشنل کلین ائیر پالیسی پر کابینہ کو بریفنگ دے گی اور نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے ڈرافٹ بل پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق لی جائے گی۔



















