سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو نظام اور حکمران بدلنے کے لیے اٹھنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حکمران خراب معاشی صورت حال کے باوجود اپنا پروٹوکول اور خرچے کم کرنے کو تیار نہیں۔
حکمران خراب معاشی صورت حال کے باوجود اپنا پروٹوکول اور خرچے کم کرنے کو تیار نہیں۔ ان کے اثاثوں میں کمی آئی نہ مراعات میں۔ پی ڈی ایم حکومت کی پالیسیاں بھی پی ٹی آئی کے دور جیسی ہیں، سب نے سٹیٹس کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ عوام کو نظام اور حکمران بدلنے کے لیے اٹھنا ہوگا۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) March 1, 2023
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی پالیسیاں بھی پی ٹی آئی کے دور جیسی ہیں، سب نے اسٹیٹس کو برقرار رکھا ہوا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ظالمانہ نظام سےنجات ضروری ہے، عوام کو نظام اور حکمران بدلنے کے لیے اٹھنا ہوگا۔
آئی ایم ایف کےحکم پر غریبوں پر مہنگائی کےکوڑے برسائےجا رہےہیں۔ چترال سےکراچی تک ہر شخص اس وجہ سےپریشان ہے۔ بڑا زرعی ملک ہونے کےباوجود آٹا،چینی، سبزیوں، دالوں کی قیمتیں آسمان پر ہیں۔ اربوں کےٹیکسز لگائےگئے۔ ملک کےارب پتی اور غریب ایک جیسا ٹیکس دیتےہیں۔ ظالمانہ نظام سےنجات ضروری ہے
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) March 1, 2023
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر غریبوں پر مہنگائی کےکوڑے برسائے جا رہے ہیں، چترال سےکراچی تک ہر شخص اس وجہ سے پریشان ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بڑا زرعی ملک ہونے کے باوجود آٹا،چینی، سبزیوں، دالوں کی قیمتیں آسمان پر ہیں، اربوں کے ٹیکسز لگائے گئےہیں،ملک کے ارب پتی اور غریب ایک جیسا ٹیکس دیتے ہیں۔



















