اسلام آباد: بہارہ کہو میں زیر تعمیر پل گرگیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ تاہم، کسی بھی مزدور کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اسلام آباد کے چیف کمشنر اور سی ڈی اے کے چیئرمین نورالامین مینگل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پراجیکٹ سائٹ پر پہنچ گئے۔
اسلام آباد بارہ کہو بائی پاس پر زیر تعمیر پل کا ایک اور پلر بھی گر گیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی#BOLNews #Islamabad pic.twitter.com/TdlGD3PGGd
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 2, 2023
بائی پاس پراجیکٹ پر تین شفٹوں میں کام جاری ہے تاکہ 23 مارچ کی تکمیل کی ڈیڈ لائن کو پورا کیا جا سکے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا
زیر تعمیر پل کی شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پہلے بتایا تھا کہ بہارہ کہو بائی پاس پر 50 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے۔



















