کراچی کےعلاقے ماڑی پور میں کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی جس کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہوگئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقےماڑی پور نیو ٹرک اڈا گیٹ نمبر 4 کے قریب ایک کپڑے کے گودام میں آگ لگ گئی ہے۔
ریسکوذرائع نے بتایا کہ کپڑے کے گودام میں آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ ،ایدھی ایمبولینس اور امدادی رضاکار فوری طور پرجائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اس وقت ریسکوعملے کی جانب سےامدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔



















