وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں متعدد افسران کی ترقی کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں مختلف سروس گروپس کے متعدد افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کی منظوری دی گئی یے۔
ترقی پانے والے افسران کا تعلق پولیس سروس، فارن سروس اور سیکرٹریٹ گروپ سے ہے۔
ترقی پانے والوں میں پولیس سروس کے خالد محمود اور عامر احمد شیخ شامل ہیں۔
فارن سروس کے 6 افسران میں احمد حسین ڈایو، امتیاز قاضی، سجاد قاضی، محمد حسن اور ظہور احمد شامل ہیں جبکہ سیکریٹریٹ گروپ کی ثمینہ حسن بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت



















