گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے الیکشن کرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں دیئے گئے 90 روز کا وقت تو اب گزر چکا ہے، الیکشن کمیشن کا خط ابھی نہیں ملا سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے الیکشن کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کے پی اور پنجاب کے انتخابات کرانے کا فیصلہ
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز شائع کرنے اور پہنچانے ہیں، الیکشن کمیشن جب تیار ہوگا تو تاریخ دے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ نئے بلدیاتی قوانین کا معاملہ، پنجاب حکومت اورالیکشن کمیشن سے جواب طلب



















