Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسحاق ڈار کو فوراً استعفی دے کر لندن روانہ ہو جانا چاہیے، حسان خاور

حسان خاور نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو فوراً استعفی دے کر لندن روانہ ہو جانا چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شرح سود 3 فیصد اضافے کے ساتھ 20 فیصد پر پہنچ گئی ہے، اس سے معیشت مفلوج اور بیروزگاری میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔

حسان خاور نے کہا کہ معیشت تباہ ہوگئی اور اکاونٹنٹ اسحاق ڈار سے بیلنس شیٹ ہی نہیں بیلنس ہوئی۔

رہنما پی ٹی آئی حسان خاور نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کو فوراً استعفی دے کر لندن روانہ ہو جانا چاہیے، نواز شریف کے سمدھی قوم کو بہت مہنگے پڑے۔

شرح سود میں 3 فیصد کا بھاری اضافہ

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 3 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر شرح سود میں  300 بیسز پوائنٹس (3 فیصد) اضافہ کردیا۔

شرح  سود 300 بیسز پوائنٹس کے اضافے سے  20 فیصد  پر پہنچ گئی جبکہ اس سے قبل شرح سود 17 فیصد پر تھی۔

متعلقہ خبریں