مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی بلال غفار نے کہا ہے کہ ملک افراتفری کی صورتحال پر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی بلال غفار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تاریخ تک آئی ایم ایف کی ڈیل کا کچھ پتہ نہیں، انکی اکانومی کا پٹاخہ پھٹ گیا ہے، انہوں نے وقت پر درست فیصلے نہیں کیے جبکہ ان کے اوور کانفیڈنس کی وجہ سے ملک افراتفری کی صورتحال پر پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط مان کر 3 فیصد شرح سود بڑھایا، بجلی پر سبسڈی ختم کردی گئی ہے جبکہ ٹیکسٹائل مالکان کہتے ہیں یہ سب سے بڑی بے وقوفی ہے
ان کا کہنا تھا کہ آج ڈالر 285 کا ہوگیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 310 میں بھی دستیاب نہیں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسحاق ڈار جواب دیں انہوں نے مصنوعی طور پر ڈالر کو کیوں مینیج کیا۔
مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی بلال غفار نے مزید کہا کہ ان حالات سے نکلنا ہے تو فوری انتخابات کا اعلان کریں۔
یہ بھی پڑھیں؛ موجودہ حکومت مہنگائی قابو کرنے میں ناکام ہے، بلال غفار



















