Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان مخالف عناصر بدنیتی پر مبنی افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو سکتا ہے، یہ سراسر جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، وقت پر واجب الادا ادائیگی غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات دینا شروع کر دی ہیں۔

 اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ تمام اقتصادی اشاریے آہستہ آہستہ درست سمت میں بڑھ رہے ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات بھی مکمل ہونے والے ہیں۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں