عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ کے لوگوں کو بھی جاگیردارانہ نظام سے آزاد کروانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل کی ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی بول نیوز نے حاصل کرلی۔
ملاقات میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل نے کہا کہ عمران خان کے دورے سے قبل سندھ میں ویلکم عمران خان کیمپین لانچ کی جائیگی، سندھ کے پڑھے لکھے گھرانوں کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو تحریک انصاف میں شامل کروائیں گے۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ سندھ میں بھی جنوبی پنجاب کی طرز پر جاگیردارانہ نظام ختم کریں گے، ہم نے سندھ کے لوگوں کو بھی جاگیردارانہ نظام سے آزاد کروانا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ جیسے جنوبی پنجاب تحریک انصاف نے فتح کیا ایسے ہی سندھ میں بھی انتخابات میں فتح حاصل کرکے حکومت قائم کریں گے۔عمران خان
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان صحتیاب ہونے کے بعد سندھ کا دورہ کریں گے۔



















