Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیماریوں سے بچاؤ پاکستان میں صحت کی پالیسی کا اہم ستون ہونا چاہیے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچاؤ پاکستان میں صحت کی پالیسی کا اہم ستون ہونا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر روک تھام کو نظر انداز کیا جاتا ہے یا بڑے پیمانے پر ترقی نہیں دی جاتی ہے تو ہم مطلوبہ سطح تک علاج معالجے کی دیکھ بھال کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ صحت اور تعلیم میں ترقی پاکستان کو بدل دے گی، اس میں کوئی شک نہیں۔

متعلقہ خبریں