پی ٹی آئی رہنما چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ قومی انتخابات کا فارمولہ طے کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازعہ ہے، عدالت تحریک انصاف کے ممبران کے استعفے کا نوٹیفیکیشن معطل کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پس منظر میں نئے چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت کا عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہوا ہے۔
چئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازعہ ہے، عدالت تحریک انصاف کے ممبران کے استعفی کا نوٹیفیکیشن معطل کر چکی ہے اور تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر چکی ہے، اس پس منظر میں نئے چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت کا عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہوا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 4, 2023
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے آج متحد ہونے اور بات چیت کا راستہ اپنانے کا پیغام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل صورتحال میں سیاست ہی ریاست کی ضامن ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ’موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں‘ چوہدری فواد حسین
پی ٹی آئی رہنما چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کی طرف بڑہیں اور قومی انتخابات کا فارمولہ طے کیا جائے۔



















