Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے گرین سگنل کا عندیہ دے دیا

انٹرنیشنل مونٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے گرین سگنل کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہو سکتی ہے، آئی ایم ایف نے معاشی ٹیم سے مذاکرات میں اہم پیشرفت کی ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کے دیے گئے تمام اہداف پر پیشرفت کی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو چار مرتبہ ایم ای ایف پی کے اہداف پر مطمئن کیا گیا، آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پیشگی اہداف بھی حاصل کیے، زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری ہو گی۔

متعلقہ خبریں