Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ڈی ایم الیکشن التوا کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن التوا کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن شیڈول ب اس ہفتے آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر جو پابندی لگائی گئی اور اسکی گرفتاری کیلئے جو پولیس بھیجی گئی اس سے معلوم ہوتا ہے پی ڈی ایم کے نزدیک اس ملک کا مسئلہ مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری اور پابندی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف مہنگے سٹوروں کے چکر لگارہا ہے اور  غریب سستے بازار میں دھکے کھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بی تیار

شیخ رشید نے کہا کہ آخر بلورانی کو سیلاب زدگان یاد آ گئے۔ الیکشن میں حصہ لینے اور وزارتوں سے نکلنے کا اعلان بھی کردیا۔ عنقریب امریکہ کا چوتھا دورہ کریں گے ، پاکستان میں جھمکا اور ٹھمکا کی سیاست ختم ہوگئی ہے ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی چینل پر پابندی کی مذمت کرتا ہوں، 4 بجے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج 4 بجے ملاقات کریں گے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

متعلقہ خبریں