گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم کی ملاقات ہوئی جس میں بحریہ کی پروفیشنل استعداد کار، سمندری حدود کی نگہبانی میں اس کے کردار اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک بحریہ قوم کا قابل فخر ادارہ ہے، بحریہ سمندری حدود کی نگہبان بہت احسن طریقہ سے سرانجام دے رہی ہے۔
ریئرایڈمرل محمد سلیم کا کہنا تھا کہ قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ملکی دفاع کے ہر چیلنچ سے نبرد آزما ہو رہے ہیں۔



















