پنجاب حکومت نے حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11 مارچ کو لاہور ضلع کی حدود میں عام تعطیل ہوگی۔
عام تعطیل کا اعلان حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا، لہٰذا 11 مارچ کو لاہور کی حدود میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔



















