جرمن وزیر مملکت امور خارجہ ٹوبیاس لنڈنر کی حنا ربانی کھر سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرمن وزیر مملکت امور خارجہ ٹوبیاس لنڈنر پہلے دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے جہان انہوں نے وزارت خارجہ میں ہم منصب حنا ربانی کھر سے ملاقات کی۔
MOS @HinaRKhar met with German MOS @tobiaslindner on his maiden visit to #Pakistan.
➖Lauded recent momentum in 🇵🇰🇩🇪 ties
➖Stressed strengthening bil ties in trade, investment, edu, vocational trg, renewable energy, migration & ppl to ppl ties.
➖Exch. views on reg/global issues pic.twitter.com/M591VqvNfJ— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) March 6, 2023
ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، تکنیکی تربیت، قابل تجدید توانائی، ہجرت اور عوامی روابط مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر حنا ربانی کھر نے پاکستان اور جرمنی کے مابین تعلقات میں استحکام کو سراہا جبکہ دونوں وزرائے مملکت کے مابین علاقائی و عالمی امور پر خیالات کا تبادلہ بھی ہوا۔



















