نیپرا نے بجلی پر اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر بجلی میں 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اضافے کے بعد مجموعی سرچارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا۔
یہ سرچارج عوام سے مارچ تا جون تک وصول کیا جائے گا اور سرچارج کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔
اضافی سرچارج سے جون تک 75 ارب صارفین سے وصول کیے جائیں گے، مجموعی طور پر حکومت نے 335 ارب جمع کرنے ہیں۔
واضح رہے کہ آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج 1 روپے 43 پیسے رہ جائے گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اس سرچارج کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے اور نیپرا نے بھی یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھی بھجوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف کی شرط، بجلی صارفین سے سالانہ 335 ارب سرچارج لینے کا فیصلہ



















