چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے خلاف غداری کے مقدمے کیساتھ میں مقدمات کی سنچری کی جانب بڑھ رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرےخلاف اب یہ 76واں مقدمہ ہے۔
میرےخلاف اب یہ 76واں مقدمہ ہے۔ ڈرٹی ہیری کیجانب سے تشدد پر انحصار اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کا معاملہ اجاگر کرنے کی پاداش میں اپنے خلاف غداری کےتازہ ترین مقدمےکیساتھ میں مقدمات کی سنچری کی جانب بڑھ رہا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 6, 2023
انہوں نے کہا کہ ڈرٹی ہیری کی جانب سے تشدد پر انحصار اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کا معاملہ اجاگر کرنے کی پاداش میں یہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ توشہ خانہ کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست خارج
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ اپنے خلاف غداری کےتازہ ترین مقدمےکیساتھ میں مقدمات کی سنچری کی جانب بڑھ رہا ہوں۔



















