Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک-امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا دوسرا روز آج اسلام آباد میں شروع ہو گا

پاک-امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا دوسرا روز آج اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق دو روزہ مذاکرات میں پاکستان کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری (یو این اینڈ ای ڈی) سید حیدر شاہ کر رہے ہیں۔

پاک-امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ میں دونوں ممالک کو درپیش دہشتگردی کے چیلنجز، دہشتگردوں کی مالی اعانت کے تدارک اور سرحدی تحفظ سمیت دیگر اہم شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔

آج امریکی انسداد دہشت گردی کوآرڈینیٹر کرسٹوفر لینڈ برگ امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔

پاک امریکہ مذاکرات کا مقصد دہشت گردی کے مشترکہ خطرے، کثیر جہتی فورمز پر تعاون اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنا ہے۔

دو روزہ مذاکرات دونوں فریقین کو اپنے خیالات کے تبادلے اور انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں اپنے تجربات اور بہترین طریقوں کو شیئر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ ڈائیلاگ میں حصہ لینے کے لیے امریکی وفد گذشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا، آج مذاکرات کا دوسرا اور آخری دن ہے جس کے اختتام پر آج امریکی وفد واپس روانہ ہو جائے گا۔

مذاکرات کے اختتام پر دفتر خارجہ اور امریکی سفارتخانے کی جانب سے اعلامیے متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں