Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شرجیل میمن کی بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ پر کام کی رفتار کو جلد فل فلو کرنے کی ہدایت

صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ پر کام کی رفتار کو جلد فل فلو کرنے کی ہدایت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ پر 48 گھنٹوں میں کام کی رفتار کو فل فلو میں لانے کی ہدایت اور پروجیکٹ کے کانٹریکٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 2  روز کے بعد میں خود سائٹ کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کروں گا۔

 شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کو صورتحال کا مکمل ادراک ہے، مہنگائی کی وجہ سے پروجیکٹ کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کانٹریکٹرز کو سندھ حکومت اور ٹرانس کراچی کی جانب سے  ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، ک ایشیائی ترقیاتی بینک کے ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ لائیڈ رائٹ سے ویڈیو لنک پر رابطہ کیا، پروجیکٹ میں آئندہ کسی بھی صورت میں تاخیر کو روکنے کے لیے ایس او پیز بنانے پر اتفاق کیا اور صوبائی وزیر کی سی ای او ٹرانس کراچی کو روزانہ اجلاس کر کے پروجیکٹ پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت بھی دی۔

 شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن اہم پروجیکٹ ہے، پاکستان کا پہلا بایو گیس پروجیکٹ ہے، مجھے پروجیکٹ کی پیش رفت پر ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایک دن اہم ہے ، سبزی منڈی ، بیت المکرم اور سوک سینٹر اور دیگر جگہوں پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

   اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ  سی ای او ٹرانس کراچی عبد الحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ زبیر چنہ ، جی ایم انفراسٹرکچر ٹرانس کراچی پیر سجاد سرھندی، پروجیکٹ کنٹریکٹرز اور کنسلٹنس نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں