شیری رحمان نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے نیشنل کمیشن آف ہیومین رائیٹس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے بارے میں عدادو شمار چھپاے جاتے ہیں، ہر 11 منٹ میں پاکستان میں ایک خاتون مرتی ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ بند دروازوں کے پیچھے خواتین کے حقوق سلب ہوتے ہیں، ہم قانون بناتے ہیں لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کرا پاتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یو کے میں بھی خواتین پر تشدد کے واقعات ہوتے ہیں لیکن وہ اس پر ایکشن لیتے ہیں لیکن یہاں پر خاموشی اختیار کرا دی جاتی ہے۔
وزیر موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے لیے کس کس کو کھڑا ہونا چاہیے، سب سے پہلے اپنے لیے خود کھڑے ہونا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے ہاں خواتین پر تشدد سے متعلق اعدادوشمار بہت خوفناک ہیں، فیڈرل شریعت کورٹ سے خوش خبری ملی ہے سندھ میں ارلی میرج پر پابندی لگا کر 18 سال عمر کر دی ہے۔
وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، یہ ٹاپک اٹھارویں صدی سے اٹھتا چلا آ رہا ہے اور بہت سی ین جی آوز اس پر کام کر رہی ہے، ہمیں انصاف مہیا کرنے والا بننا چاہیے نہ کہ عدم انصاف۔



















