Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف کی اہل اسلام کو شب برآت کی مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف نے اہل اسلام کو شب برآت کی مبارک باد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں پوری دنیا کے مسلمانوں کو شبِ برآت کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آئیں سب مل کر آج وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے رب کے حضور دعا کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ میری ربِ باری تعالی سے دعا ہےکہ وہ پاکستان کے سیلاب زدگان، ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کی مصیبتوں میں کمی اور کشمیر و فلسطین کے مسلمان بہن بھائیوں کی مشکلات کا خاتمہ کرے۔ آمین!

دوسری جانب ٹوئٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ اس وقت خطِ غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے لاکھوں بھائی بہن مہنگائی کے ہاتھوں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور ایسے میں رمضان المبارک کی آمد ہمیں یہ سعادت عطا کرتی ہے کہ ہم آگے بڑھ کر اپنے معاشرے کے اس غریب ترین طبقے کی تکلیف میں ریلیف کا ذریعہ اور ان کے رنج میں راحت کا وسیلہ بن جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ چنانچے مستحق غریب گھرانوں کے لیے رمضان المبارک میں مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مجھے توقع ہے کہ اس ناچیز خدمت میں دوسرے صوبے بھی آگے بڑھ کر حصہ لیں گے۔  آئیں بانٹیں برکتیں!

متعلقہ خبریں