آج ہم آپ کو اپنی اس فوڈ اسٹوری میں بتاتے ہیں لہسن کی سبزی بنانے کی انوکھی ریسیپی جو شاید ا س سے پہلے آپ نے نہ بنائی ہو۔
لہسن کی سبزی
اجزاء:
٭ لہسن کی پوتھی،
٭ نمک،
٭ گرم مصالحہ،
٭ 1 کپ دہی،
٭ ہلدی، دھنیا، لال مرچ،
٭ مکھن،
٭ لیموں کا رس،
٭ 1 کپ مٹر،
٭ 1 کپ آئل
ترکیب:
٭ ایک کپ آئل کو اچھی طرح گرم کرلیں اور اس میں 3 سے 4 لہسن کی پوتھیوں کو اچھی طرح فرائی کرلیں، جیسے ہی یہ ہلکے براؤن ہونے لگیں ان کو نکال کر الگ کرلیں۔
٭ اب اس آئل میں ایک چمچ ادرک کا پیسٹ، 1 کپ مٹر چھیلے ہوئے، 1 چمچ لال مرچ پاؤڈر، 1 چمچ نمک، 1 چمچ لیموں کا رس، ¼ چمچ ہلدی، 1 چمچ گرم مصالحہ، آدھا چمچ مکھن، 1 کپ دہی ڈال کر اچھی طرح مصالحہ تیار کریں اور جب یہ بھوننے لگے اس میں فرائی کیا گیا لہسن ڈال کر اچھی طرح پکالیں اور 5 منٹ کے لئے ڈھکن ڈھک دیں۔
٭ جب یہ اچھی طرح پک جائے تو 1 سے 2 ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں۔ لیجیے مزیدار لہسن کی سبزی بن کر تیار ہے۔















