Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالی ہو رہی ہے،مشعال ملک

مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالی ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام سیمینار سے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالی ہو رہی ہے، کئی ہزار کشمیری خواتین کے شوہر لاپتہ ہیں جبکہ کئی ایسی بھی خواتین ہیں جن کہ شوہر شادی کے دوسرے دن سے لاپتہ ہیں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزید کہا کہ کشمیری خواتین چیخ چیخ کر اپنے گم شدہ شوہر کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے کئی ہزار کشمیری خواتین کو بیوہ کیا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں