Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسم دن بھر گرم رہنے کی پیشگوئی کر دی

سمندری ہوائیں ایک بار پھر معطل ہونے سے کراچی میں گرمی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو گا، شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مشرق ہوا چل رہی ہے۔

ادارے نے مزید کہا کہ آج مطلع صاف رہے گا تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی پہلے نمبر پر

متعلقہ خبریں