پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گیس صارفین کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈہرکی میں واقع سچل گیس پروسیسنگ کمپلیکس کا دوسرا فیز مکمل ہو چکا ہے۔
سوئی ناردرن گیس کو یومیہ 95 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس کی سپلائی شروع ہو گئی ہے۔
گیس سپلائی ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی 20 انچ قطر کی 25 کلومیٹر پائپ لائن سے کی جا رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس سپلائی میں اضافے سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس کی شارٹیج میں کمی آئے گی۔
ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے اس اہم پیشرفت سے خط بھیج کر اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔



















