Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امید ہے چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے مثالی انعقاد میں کامیاب ہوں گے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے مثالی انعقاد میں کامیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کروانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر قابل تحسین پیش رفت کی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ امید ہے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران حکومتی دباؤ مسترد کر کے انتخابات کے مثالی انعقاد میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پوری قوم عمران خان کے بیانیے کی پشت پر کھڑی ہے، فواد چودھری

 پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ تاریخ ان کے بڑے کردار کی منتظر ہے اور عوام کی حمائیت اس ضمن مین ان کے ساتھ ہے۔

متعلقہ خبریں