عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور معروف اداکارہ پریتی زنٹا کی ایک ساتھ ہولی مناتے تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر گلوکار نک جونس لاس اینجلس میں پریتی زنٹا کی فیملی کے ساتھ ہولی منا رہے ہیں۔
پریتی زنٹا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ ہیپی ہولی ، آج کا دن بہت زبردست تھا، آپ لوگوں کے ساتھ ہولی منانا بہت اچھا لگا اور خدا کا شکر ہے کہ بارش نہیں ہوئی اور سورج نکلا ہوا تھا ‘۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ ’ میں پورا دن ڈانس کرنے اور لذیذ کھانے کے بعد آج رات بالکل ایک چھوٹے بچے کی طرح سکون سے سوئی ‘۔




















