Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 15 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 20 نومبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 80 لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اضافے کے بعد مرکزی بینک کے زیرِ تحویل زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 15 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں، جبکہ 20 نومبر 2026 کو پاکستان کے مجموعی سیال زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

متعلقہ خبریں