ملک کی نامور سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ بول میڈیا گروپ کے سی ای او شعیب شیخ کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے، پی ٹی آئی میڈیا کو دبانے کی اس ایک اور کوشش کی سخت مذمت کرتی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شعیب شیخ کو فوری رہا کیا جائے۔
اطلاعات ہیں کہ بول میڈیا گروپ جے CEO شعیب شیخ کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے، تحریک انصاف میڈیا کو دبانے کی اس ایک اور کوشش کی سخت مذمت کرتی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شعیب شیخ کو فوری رہا کیا جائے pic.twitter.com/23vQTXyUUj
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 9, 2023
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شعیب شیخ کی گرفتاری ملک میں بڑھتی ہوئی فسطائیت کی ایک اور مثال ہے، اگر ابھی بھی آزادی کے لئے آواز نہ اٹھائی تو کسی کی آزادی نہیں بچے گی۔
شعیب شیخ کی گرفتاری ملک میں بڑھتی ہوئی فسطائیت کی ایک اور مثال ہے۔ اگر ابھی بھی آزادی کے لئے آواز نہ اٹھائی تو کسی کی آزادی نہیں بچے گی
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 9, 2023
پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ بول نیوز کے شریک چئیرمن شعیب احمد شیخ کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغواء کی شدید مذمت کرتے ہیں، اوچھی حرکتوں سے بول کی حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، ملک میں جنگل کا قانون قائم ہے، امپورٹڈ حکومت کے خاتمے دن قریب آن پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب شیخ گرفتار
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب بول ٹی وی چینل کے چیئرمین کواغوا کر لیا گیا ہے، ریگولیٹر کی پابندی کے خلاف عدالتی فیصلے کے باوجود چینلز پر عمران خان کی تقریر ٹیلی کاسٹ نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
Now the chairman of Bol tv channel has been arrested. Pressure being mounted on channels to not telecast Imran Khan's speech despite court ruling against regulator's ban.
This comes after the brutal crackdown by police on PTI's peaceful rally yesterday. Fascist regime in panic.— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 9, 2023
حماد اظہر نے کہا کہ یہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی پرامن ریلی پر پولیس کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے بعد سامنے آیا ہے، فاشسٹ حکومت خوف و ہراس میں ہے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے بول نیوز کے مالک شعیب شیخ کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فاشسٹ حکومت نازی آمریت کے نقش قدم پر چل رہی ہے، میڈیا کی آواز کو مسلسل دبایا جارہا ہے، یہ پاکستان کو انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بول کے مالک شعیب شیخ کی اسلام آباد ایئرپورٹ سے اغوا کی شدید مذمت کرتا ہوں، پاکستان پہلے ہی مسائل میں گھرا ہوا ہے، میڈیا چینلز کی بندش اور مالکان کو اس طرح گرفتار کرنا افسوسناک ہے۔



















