Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہائی کورٹ کا لاہور شہر سے تجاوزات ہٹانے کا حکم

لاہورہائی کورٹ نے اکبر چوک فلائی اوور کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے شہر بھر سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں اسموگ تدارک کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران پنجاب حکومت کو ڈی جی ایل ڈی اے کو ٹرانسفر کرنے پر جواب طلب کر لیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ ٹریفک کا رول سب سے اہم ہے۔ جہاں ٹریفک کا رش لگتا ہے اسے کم کرنے کے لیے پلان بنائیں، اصل مسئلہ تجاوزات ہیں۔ اگر تجاوزات ہٹا دیں تو سٹرک کھل جائے گئی۔

عدالتِ عالیہ نے کہا کہ اس حوالے سے رپورٹ دیں، نگراں وزیراعلیٰ کو کسی بھی کام کے افتتاح سے نہیں روکا۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ڈی جی ایل ڈی اے تبادلہ کردیا گیا ہے، پانچ رکنی بنچ کا اس حوالے سے صاف فیصلہ موجود ہے۔  ہائی کورٹ نے 22 جنوری کو ڈی جی ایل ڈی اے کو ٹرانسفر کرنے سے روکا تھا۔

وکیل درخواست گزار نے دلائل دیے کہ ٹرانسفرعدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ کیا اس سے کام میں کوئی رکاوٹ آ رہی ہے۔ ایک پی ایس ایل ہو رہا ہے تمام پنجاب کی پولیس یہاں موجود ہے۔

عدالت نے کہا کہ عدالت کرکٹ کے خلاف نہیں ہے۔ آپ کی ذمہ داری ہے کہ کوئی پلان بنائیں، میں کہہ دیتا ہوں کہ اگلے سال ٹورنامنٹ پنجاب میں نہیں ہوگا۔

وکیل پی سی بی نے کہا کہ ہم اسے کسی اور شہر منتقل کر دیتے ہیں۔ جس پر عدالت نے کہاا کہ پہلی بار گرین بیلٹ پر جرنیٹر نہیں رکھے گئے عدالتی حکم پر، پی سی ہوٹل کے سامنے رکاوٹیں گرین بیلٹ پر رکھی ہیں۔ ان کو سڑک پر رکھیں۔ پی سی بی اوپر سے جا کر احکامات لے آتے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آپ کو جگہ لے دیتے ہیں مگر پی سی بی غائب ہو گیا، سیکیورٹی اہم ایشو ہے میچوں کے لیے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ جنریٹر گرین بیلٹ پر رکھیں اور پی سی بی کچھ کرے نا۔ اس کا آدھا بل کہاں کہاں جانا ہے مجھے معلوم ہے۔

عدالت نے کہا کہ آپ اپنا پلان عدالت کو بتائیں، آئندہ پی ایس ایل کے لیے پلان پہلے دیں۔

پی سی بی کے وکیل نے کہا کہ پنجاب حکومت سے سو ملین دینے کا معاہدہ طے پایا ہے، اس میں سے پچاس ملین کی ادائیگی کردی گئی ہے. اڑھائی سو ملین کی ادائیگی کا معاہدہ نہیں ہوا۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ان کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

لاہورہائی کورٹ نے اکبر چوک فلائی اوور کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے شہر بھر سے تجاوزات ہٹانے اورپی سی ہوٹل کے سامنے گرین بیلٹ سے سیکیورٹی بیرئیر ہٹانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں