پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے خوبصورت ساڑھی زیبِ تن کی ہوئی ہے جس میں وہ بہت حسین لگ رہی ہیں۔
جبکہ شیئر کی گئی ایک تصویر میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کو اداکار وہاج علی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہاج علی ایک کمال اداکار ہیں؛ یمنیٰ زیدی
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں تھیں۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے سفید رنگ کا مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: میک اپ آرٹسٹ کے سوال پر یمنیٰ زیدی کا خوبصورت جواب















