Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا دولت سے خوشی خریدنا ممکن ہے؟ سائنس کا جواب سامنے آگیا

کیا آپ کو بھی ایسا لگتا ہے کہ دولت سے خوشیاں خریدنا ممکن ہے؟ اگر ہاں تو رکیں سائنس کا جواب بھی جان لیں۔

اس حوالے سے حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیشتر افراد دولت سے خوشی خرید سکتے ہیں لیکن دولت میں اضافے سے ہر فرد خوش نہیں ہوتا۔

نوبیل انعام یافتہ ماہر نفسیات ڈینیئل  اور ان کی ٹیم نے تحقیق کی اور بتایا کہ جب لوگوں کی آمدنی ایک لاکھ ڈالرز سے زیادہ ہو جاتی ہے تو پھر ان کے لیے خوش رہنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے 2 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا جائزہ لیا تھا جن کے نتائج ایک دوسرے سے مختلف تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جن کی آمدنی اچانک بڑھ جاتی ہے تو ان کی زندگی میں خوشی کا احساس بھی بڑھ جاتا ہے، مگر ایک لاکھ ڈالرز سالانہ پر پہنچنے کے بعد اس میں کمی آنے لگتی ہے۔

باقی افراد کی خوشی آمدنی کے ساتھ بتدریج بڑھتی ہے اور 30 فیصد تو ایسے ہوتے ہیں جن کی خوشی میں ایک لاکھ ڈالرز سے زائد آمدنی کے بعد زیادہ تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ جب غریب افراد کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے  تو ان کی خوشی میں بھی اضافہ ہوتا ہے لیکن امیر طبقے میں یہ معاملہ بالکل اس کے برعکس ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں