Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی اہم بیٹھک آج ہوگی

اس سلسلے میں جمعرات کو تینوں ممالک کی کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا تھا

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اہم مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے جس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے سیاسی اور عسکری وفود شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان جبکہ ترکیہ کی نمائندگی وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گولر کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور اعلیٰ عسکری حکام مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

مذاکرات کے دوران تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ، خطے کی سیکیورٹی صورتحال، مشترکہ دفاعی حکمت عملی اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت ہونے والے یہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام کے قیام اور تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے اہمیت کے حامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں جمعرات کو تینوں ممالک کی کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا تھا جس میں آج ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا ایجنڈا طے کیا گیا۔

متعلقہ خبریں