Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی ریلی؛ نگراں حکومت کا لاہور میں دفعہ 144 لگانے کا اعلان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کل لاہور میں ریلی کی قیادت کا اعلان کیا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے کل ریلی کے اعلان کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کل لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ ریلی کی قیادت وہ خود کریں گے۔

عمران خان کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ کرکٹ میچ کی وجہ سے کل ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیوں کہ کرکٹ میچ اور ٹیم کی آمدو رفت کی وجہ سےانتہائی حساس دن ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی نہ کی تو دفعہ 144کے نفاذ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں