Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کا انتخابی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی انتخابی ریلی کل تک  ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں  عمران خان نے کہا کہ ایسا لگتا ہے دفعہ 144 صرف پی ٹی آئی پر لگائی گئی، لاہور میں دیگر جماعتوں کی تمام سرگرمیاں جاری ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کارکنان سے درخواست ہے اس جال میں نہ پھنسیں، زمان پارک کو کنٹینرز، پولیس کی بھاری نفری نے گھیر لیا۔

عمران خان نے کہا کہ یہ 8 مارچ کی طرح عوام اور پولیس میں تصادم کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف جعلی مقدمات درج ہورہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انتخابات ملتوی کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، الیکشن شیڈول کے بعد دفعہ 144کیسے لگ سکتی ہے؟

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انتخابی ریلی کو روکنے کے لیے نگران حکومت کی جانب سے انتظامات کرنا شروع دیے گئے تھے۔

نگران حکومت نے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا۔ زمان پارک جانے والے  30 سے زائد کنٹینرز کو پکڑ کر بند کر دیا گیا۔

نگران حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کی ریلی کو روکنے کے لیے زمان پارک جانے والی شاہراہوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ حکومت کی طرف سے دفعہ 144 کا نفاذ ریلی کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے۔

آج کا دن انتہائی حساس قرار

دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے آج کا دن انتہائی حساس قرار دے دیا تھا۔

عامر میر نے تعاون نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی بھی دی اور کہا کہ میچ کی وجہ سے آج کا دن انتہائی حساس ہے۔ الیکشن مہم 6 اپریل سے شروع ہوگی، اس سے پہلے سیاسی مہم نہیں چل سکتی ۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی ریلی؛ نگراں حکومت کا لاہور میں دفعہ 144 لگانے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو مشورہ ہے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں۔ کسی نے ریاست کی رٹ چیلنج کی تو سختی سے نمٹیں گے۔

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خان نے اپنی قیادت میں آج لاہور میں انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

بعدازاں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 لگا دی تھی۔

متعلقہ خبریں