Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کا کل دوبارہ ریلی نکالنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے کل دوبارہ ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

کل 13 مارچ بروز پیر دوپہر 2 بجے زمان پارک سے ریلی نکالی جائے گی جس کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ریلی زمان پارک سے داتا دربار تک جائے گی اور ریلی کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔

ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ ریلوے اسٹیشن اور داتا دربار پہنچے گی۔

عمران خان کا انتخابی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی انتخابی ریلی کل تک  ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں  عمران خان نے کہا کہ ایسا لگتا ہے دفعہ 144 صرف پی ٹی آئی پر لگائی گئی، لاہور میں دیگر جماعتوں کی تمام سرگرمیاں جاری ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کارکنان سے درخواست ہے اس جال میں نہ پھنسیں، زمان پارک کو کنٹینرز، پولیس کی بھاری نفری نے گھیر لیا۔

عمران خان نے کہا کہ یہ 8 مارچ کی طرح عوام اور پولیس میں تصادم کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف جعلی مقدمات درج ہورہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انتخابات ملتوی کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، الیکشن شیڈول کے بعد دفعہ 144کیسے لگ سکتی ہے؟

متعلقہ خبریں