Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب کے 6 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

پانچ روزہ انسدادِ پولیو خصوصی مہم 17 مارچ تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور، ڈیرہ غازیخان، لیہ، ملتان، راجن پور اور رحیم یار خان اضلاع خصوصی پولیو مہم میں شامل ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران جنوبی پنجاب میں 44 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ بہاولپور میں 807905، ڈیرہ غازیخان میں 563926، اور لیہ میں 410487 بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ ملتان میں 1000089، راجن پور میں 522390 اور رحیم یار خان میں 1103789 بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی، پولیو مہم کے دوران 17853 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ضرور پڑھیں؛ سندھ میں گزشتہ 33 ماہ سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ

متعلقہ خبریں