Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہونے کا امکان

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف پیشگی اقدامات پر مطمئن نظر آیا تو اسٹاف لیول معاہدے کی تاریخ مل جائیگی۔

ذرائع خزانہ ڈویژن کے مطابق پیشگی مذاکرات پر مطمئن نہ کر سکے تو اسٹاف لیول معاہدہ میں مزید تاخیر ہو گی، پیشگی اقدامات میں گردشی قرضے کی ادائیگی سر فہرست ہے، گردشی قرضے کی ادائیگی کی ٹائم لائن بینک ترسیل سسٹم کے تحت دی جائے گی، حکومت آئی ایم ایف کو بینک ترسیل کی تاریخ اور رقم بتائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو زرعی اور ایکسپورٹ سبسڈی کے خاتمے کی رقوم کے استعمال کا طریقہ کار بتایا جائے گا، کمرشل قرضوں کی رقوم کی ترسیل کی تاریخ بتائی جائے گی، جون تک واپس کئے جانے والے قرضوں کی تاریخیں بتائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں