آئی فون کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔
حال ہی میں ایپل کمپنی نے موسم گرما کے آغاز میں شوخ پیلے رنگ کا فون پیش کیا ہے، ایپل نے اس مہم کو’ہیلو، یلو’ کا نام دیا ہے اور اسے آئی فون 14 اور 14 پلس کے تحت فروخت کیا جائے گا۔
اس آئی فون کے اندر ساری تفصیلات وہی ہیں، یعنی اے 15 بایونک پروسیسرنصب ہے، سامنے دو کیمرے لگے ہیں، 12میگا پکسل کیمرہ سامنے کی جانب ہیں اور فیس آئی ڈی ان لاکنگ کی سہولت موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کے نئے آئی فون ماڈلز کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی
ایپل نے باضابطہ طور پر پیلے فون کے لیے ایک میچنگ سلیکون کیس بھی بنایا ہے جس کی قیمت 49 ڈالر رکھی گئی ہے جسے آپ براہِ راست کمپنی کی ویب سائٹ سے بھی خرید سکتے ہیں۔
اس نئے فون کی 14 مارچ سے فراہمی شروع ہو جائے گی، امریکہ سمیت کئی ممالک میں لوگ اس فون کی پری آرڈر بکنگ کراسکتے ہیں۔




















