حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 313 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 2 روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی 346 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق 27 نومبر رات 12 بجے تک کے لیے ہے۔
















