Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماں کی محبت کا کوئی ثانی نہیں؛ ہتھنی نے بچے کی جان بچانے کیلئے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی

  صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی اپنے بچوں کیلئے محبت کے جذبات رکھتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ہتھنی نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کربچے کی جان بچائی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہتھنی کا بچہ گڑھے میں گرا اور باہر نہیں نکل سکا تو ہتھنی اپنے بچے کو بچانے کیلئے اس گڑھے میں اتری لیکن بھاری وجود کی وجہ سے پھنس گئی۔

  یہ دیکھ کر مقامی افراد نے ریسکیو عملے کو اطلاع دی جس نے کرین کے ذریعے دونوں ماں بچے کو گڑھے سے باہر نکالا۔

لیکن کافی وقت تک گڑھے میں پھنسے رہنے کی وجہ سے ہتھنی بےہوش ہو گئی تھی، بعد ازاں جانوروں کے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کی ایک ٹیم نے ہتھنی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے نتیجے میں اسے کچھ دیر بعد ہوش آگیا۔

متعلقہ خبریں