Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اہل لاہور نے ایک بار پھر لاہور کو پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت کر دیا، مسرت چیمہ

پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ اہل لاہور نے آج ایک بار پھر لاہور کو پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان پر اہل لاہور نے ایسی محبت نچھاور کر دی ہے کہ جس کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ الحمداللہ زندہ دلان لاہور نے آج لاہور کو ایک بار پھر تحریک انصاف کا قلعہ ثابت کر دیا ہے۔ شکریہ لاہور، شکریہ پاکستان

 ان کا کہنا تھا کہ اہل لاہور نے ایک بار پھر اپنے قائد، اپنے رہبر عمران خان کا والہانہ استقبال کر کے ہمیں اپنا مقروض کر لیا ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ جو محبت کا لازوال سلسلہ لاہور نے 30 اکتوبر 2011 سے آج تک عمران خان سے نبھایا ہے، وہ ہم کبھی فراموش نہیں کریں گے، زندہ دلان لاہوریوں کا دل سے شکریہ۔

متعلقہ خبریں